وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں جمعرات کو 38 پولنگ اسٹیشنوں پر ری پولنگ کے دوران غیرمعمولی ہڑتال کی گئی۔خیال رہے کہ 9 اپریل کو سری نگر، بڈگام اور گاندربل اضلاع پر مشتمل
پارلیمانی نشست پر ضمنی انتخابات کے تحت پولنگ کے دوران آزادی حامی مظاہرین
نے ان 38
پولنگ اسٹیشنوں میں سیکورٹی فورسز اور انتخابی عملے پر حملہ کرکے
اپنے قبضے میں لیا تھا۔ان میں سے ایک پولنگ اسٹیشن وہ بھی ہے جہاں احتجاجی مظاہرین نے قریب ایک
درجن سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) اہلکاروں کو کم از کم پانچ
گھنٹوں تک یرغمال بنا رکھا تھا۔